ایس ای میپکو مظفر گڑھ کھلی کچہری لگائیں گے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہر نذر محمد ڈب مسجدمیپکوکمپلیکس ڈویژن لیہ میں کل (ہفتہ) 10 بجے صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے۔تمام صارفین سے اپیل کی جاتی ہے کہ میپکو سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل محمد نعیم اختر سامٹیہ میپکو سرکل مظفر گڑھ کے آفیسرز ایکسین محمدبلال خان میپکو ڈویژن لیہ اورایس ڈی اوز،آراو بھی موجود ہوں گے۔