Breaking News
Home / News / اپوزیشن کی سیاست محض شخصیات کو بچانے کے لئے رہ گئی ہے، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ

اپوزیشن کی سیاست محض شخصیات کو بچانے کے لئے رہ گئی ہے، رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2019ء) حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سیاست محض شخصیات کو بچانے کے لئے رہ گئی ہے،ملک میں سنجیدہ سیاست ختم ہو کر رہی ہے جبکہ عوام کو ایک سازش کے تحت سیاسی جماعتوں سے متنفر کیا جا رہا ہے اور یہ المیہ ہو گا جبکہ سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت نے قوم کو سخت مایوس کیا ہے، نوجوان سیاسی قیادت کی تربیت کے لئے بلدیاتی اداروں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے لیکن حکومتیں اس پر توجہ نہیں دے رہیں۔سیاسی قحط الرجال کی صورت حال چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے اپنی اپنی حدود سے تجاوز کر رہے ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ اس بارے سنجیدگی سے سوچ بچار کی ضرورت ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: