آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے،صوبائی مشیر زراعت سردار عبد الحئی خان دستی

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2020ء) صوبائی مشیر زراعت سردار عبد الحئی خان دستی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق ہم نے اپنے ضلع کو مکمل کلین اینڈ گرین بنانا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کرپش کے گند کی صفائی کے ساتھ ساتھ ہم نے اپنے ماحول کو بھی صاف ستھرا اور صحت مند بنانا ہے۔.یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس کے لان میں کین پام کا پودا لگا کر ضلع مظفرگڑھ میں شجر کاری کی خصوصی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔. ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین بھی ان کے ہمراہ تھے. صوبائی مشیر نے کہا کہ ہم نے اپنی آنے والی نسل کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہے اوراپنے ملک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے، جس کے لئے ہر فرد کو اپنے حصے کا شجر لگانا ہے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے فونیکس پام کا پودا لگایا اور بتایا کہ آج کے دن ضل کے تمام سرکاری دفاتر، ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس، ڈی پی او کمپلیکس، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، سکولوں، کالجزمیں پودے لگائے جارہے ہیں، اور اس مہم کو کامیاب بنانے کیلئے عوام شعور بیدار کیا جائے گااور اگلے ہفتے ضلع بھر کے شہری اس مہم میں حصہ لیں گے ضلع انتظامیہ کی طرف سے جگہ اور پودے لگائے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ اس مہم میں سول سوسائٹی، سماجی تنظیمیں، این جی اوز بھی حصہ لے سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران ایک دن میں ایک لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔