مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2017ء)چیئر مین ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی مظفرگڑھ ملک قسور کریم لنگڑیال نے کہا ہے کہ کمیٹی کے اجلاس میں کئے جانے والے فیصلوں پر جلد سے جلد عمل کیا جائے ، انکوائری افسران اپنی اپنی انکوائریز جلد مکمل کریں تاکہ سائلین کو جلد سے جلد انصاف فراہم کیا جاسکے، یہ بات انہوں نے اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شوکت علی بھی ان کے ہمراہ تھے ،چیئر مین کمیٹی ملک قسور کریم لنگڑیال نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے افسرن کی اجلاس میںحاضری کو یقینی بنانے کیلئے اعلیٰ حکام کو تحریر کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی میں درخواست گزار کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے اجلاس کی اطلاع ان کو بروقت دی جائے ، کمیٹی کے اجلاس میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پرموضع لسوڑی تحصیل کوٹ ادو کے رہائشی ریاض حسین کی طرف سے محمد طاہر کے خلاف دی جانے والی درخواست پر فریقین کی طرف سے ملک اسماعیل اور ملک بلال کو ثالث مقرر کردیا گیا جن کی رپورٹ پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ شوکت علی نے بتایا کہ اب تک کمیٹی کو 41درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جو محکمہ ریونیو، محکمہ پولیس، محکمہ ایف آئی اے، زمین کے تنازعات، لین دین کے تنازعات کے متلق تھیں، 21درخواستوں کو نمٹادیا گیا ہے،جبکہ 3عدلیہ میں زیر سماعت ہیں، اجلاس میں محکمہ ریونیو، محکمہ پولیس کے افسران سمیت ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹررانا ثمر عباس بھی موجود تھے۔