انتظامیہ کی طرف سے ضلع مظفرگڑھ کے 104 موضوعات کو ہائی فلڈ وارننگ جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جولائی2022ء) انتظامیہ کی طرف سے ضلع مظفرگڑھ کے 104 موضوعات کو ہائی فلڈ وارننگ جاری۔اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ سید جمیل حیدر شاہ نے تحصیل مظفرگڑھ کے پٹواریوں اور گرداوروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر دریائے چناب کے ساتھ واقع مواضعات جواناں بنگلہ سے لے کر روہیلانوالی تک رنگپور،مکو جمال،چبوترہ آڈھا،ٹھہڑی،سروانی،خدائی،لنگرسرائے، مرادآباد، خانپور، سنکی، خانگڑھ،ٹھٹہ قریشی،دوآبہ،روہیلانوالی سمیت 104 موضعات کے رہائشیوں کو سیلاب کے شدید خطرےسے آگاہ کریں اور انہیں اپنے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تاکید کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا ہے کہ بھارت نے دریائے چناب میں 3 لاکھ کیوسک فٹ پانی چھوڑ دیا ہے جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار کیوسک فٹ پانی اس وقت دریائے چناب میں چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ٹوٹل 4 لاکھ کیوسک فٹ ہو جائے گا جو ہائی فلڈ کے زمرے میں آتا ہے۔انہوں نے پٹواری اور گردانہ حضرات کو ذاتی طور پر متذکرہ بالا مواضعات میں جا کر لوگوں کو مال مویشیوں سمیت اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل کرانے کی تاکید کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے ان علاقوں میں 12 ریلیف کیمپ بھی قائم کر دیئے ہیں۔