Breaking News
Home / News / امیدواروں کا انتقال، قومی اسمبلی کی دو،صوبائی اسمبلیوں کی پانچ نشستوں پر انتخابات ملتوی

امیدواروں کا انتقال، قومی اسمبلی کی دو،صوبائی اسمبلیوں کی پانچ نشستوں پر انتخابات ملتوی

کراچی /فیصل آباد/مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10مئی 2013ء ) کراچی ،فیصل آباد اورمظفرگڑھ میں امیدواروں کے انتقال کے باعث قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلیوں کی پانچ نشستوں پر انتخابات ملتوی کر دیے گئے ۔جمعہ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر الیکشن نہیں ہوں گے،این اے 254 کراچی سے اے این پی کے امیدوار صادق زماں خٹک کے قتل کے بعد الیکشن ملتوی کر دیے گئے۔فیصل آباد کے این اے تراسی اور پی پی اکاون سے آزاد امیدوار میاں امجد انتقال کرگئے ، جس کے بعد دونوں حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔خانیوال کے پی پی دوسو سترہ سے آزاد امیدوار عبدالستار ،مظفر گڑھ میں پی پی 254 سے تحریک تحفظ پاکستان کے امیدوار مہر مشتاق احمد کے انتقال کے بعد الیکشن نہیں ہوں گے۔پی بی بتیس جھل مگسی سے آزاد امیدوار عبدالفتح اور میرپور خاص کے پی ایس چونسٹھ سے آزاد امیدوار وقار کے انتقال کے بعد انتخابات ملتوی کر دیئے گئے۔

Loading...
%d bloggers like this: