مظفر گڑھ۔30 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2016ء)ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے کہا ہے کہ اشیاء خوردو نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، مقرر کردہ قیمتوں سے زائد قیمت پر اشیاء خوردو نوش فرخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی، یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اے ڈی سی مہر خالد بھی ان کے ہمراہ تھے، ڈی سی او نے کہا کہ اجلا س میں اشیاء خوردونوش کی قیمت انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کی مشاورت سے طے کی جاتی ہیںاس لئے گرانفروشی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے حوالہ پولیس بھی کیا جائے گا،ڈی سی او نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں اشیاء کی قیمتوں کا تعین کرنے کے بعد نرخ نامہ جلد سے جلد دکانداروں کو فراہم کیا جائے اور تحصیل انجمن تاجران کمیٹی کے نوٹس میں بھی لایا جائے ، ڈی سی او شوکت علی نے جعلی نرخ نامہ تقسیم کرنے والے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرنے کے بھی احکامات جاری کئے، انہوں نے ہدایت کی کہ دکاندار نرخ نامے کے لئے ٹھیکیدار کو زائد رقم اد ا نہ کریں، ڈی سی او نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ بازاروں میں صفائی نے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے ، تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے ، اجلاس میں انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کی مشاورت سے مختلف اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین بھی کیا گیا ، جس کا نوٹیفیکیشن ڈی سی او جاری کریں گے۔