مظفر گڑھ۔7 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 دسمبر2016ء)ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق 20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 690روپے، چاول باسمتی سپر کرنل پرانا 85روپے کلو، چاول باسمتی سپر کرنل نیا 80روپے کلو، چاول اری 36روپے کلو، دال چنا موٹی 155روپے کلو، دال چنا باریک 150روپے کلو، چنا سفید موٹا 175روپے کلو، چنا سفید باریک 150روپے کلو، دال مسور باریک 145روپے کلو، دال مسور موٹی 105روپے کلو، دال ماش دھلی ہوئی موٹی 200روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی 110روپے کلو، لال مرچ پسی ہوئی 185روپے کلو،گوشت بڑا300روپے کلو،گوشت چھوٹا550روپے کلو،دہی 80روپے کلو، دودھ کھلا 70روپے کلو، روٹی 100گرام 5روپے، بیسن 155روپے کلو، سوجی 44روپے کلو، میدہ 44روپے کلو اور کوئلہ 40روپے کلو کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں، ڈی سی او نے کہا ہے کہ کوئی دکاندار مقررہ کردہ نرخ سے زیادہ نرخ پر اشیاء فروخت نہیں کرے گا، ہر دکاندار نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرے گا، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Prev Post
Next Post