اشتہاریوں نے پولیس کی مدد اور سیاسی سرپرستی میں دن دیہاڑے ظلم اور بربریت کی نئی داستان رقم کی ہے،جمشید احمد دستی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اپریل2019ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئرمین سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ڈی پی او مظفرگڑھ اور ایس ایچ او خانگڑھ کی مبینہ سرپرستی میں اشتہاریوں کا قبضہ گینگ تیار ہوا ہے جو عوام پر ظلم کی انتہا کر چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ خانگڑھ میں مزدور کے مکان پر قبضہ کرنے کے لئے اشتہاریوں نے پولیس کی مدد اور سیاسی سرپرستی میں دن دیہاڑے ظلم اور بربریت کی نئی داستان رقم کی ہے زدعام فائرنگ ہوئی جس میں بچے اور خواتین زخمی ہوئے مگر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔انہوں نے کہا لعنت ہے ایسے نظام پر جس میں غریب کی عزت اور چادر چاردیواری کا تقدس پامال ہو اور ملزمان آزاد پھرتے رہیں۔