مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2020ء) اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر مظفرگڑھ ملک محمد سلیم کو ترقی دے کر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر تھرڈ مظفرگڑھ تعینات کردیا ہے، جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر ون محمد ریحا ن قریشی نے ملک محمد سلیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم کو ترقی دینا اور نئی ذمہ داری سونپنا ان کی خدمات کا اعتراف ہے، انہوں نے کہا کہ ملک محمد سلیم ایک محنتی اور فرض شناس آفیسر ہیں جس طرح انہوں نے اب تک اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کئے وہ آئندہ بھی اسی طرح اپنے فرائض ذمہ داری سے نبھاتے رہیں گے اور سرکاری ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدمات کریں گے، اس موقع پر اسسٹنٹ اکاؤنٹس آفیسر قمر حسین مگسی، کاظم حسین، سینئر آڈیٹر مہر آفتاب، محمد طاہر، طاہر چانڈیہ،مہر محمد اعجاز اور دیگر سٹاف نے بھی ملک محمد سلیم کو ترقی ملنے اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی اور گلدستے پیش کئے۔