مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جنوری2019ء) احمدخلیل سہرانی کو سیشن 2019-20 کے لئے صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع مظفرگڑھ مقرر کر دیا گیا۔انہوں نے اپنی ذمہ داری کا چارج سنبھال لیا۔سابق صدر الخدمت فاؤنڈیشن پروفیسر افتخاراحمد ہاشمی اور چئیرمین الخدمت فاؤنڈیشن رانا عمر دراز فاروقی نے احمد خلیل سہرانی کو مبارکباد اور استقامت کی دعا دی ۔اس موقع پر احمد خلیل سہرانی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہترین صلاحتیں دکھی انسانیت کی فلاح اور خدمت میں لگانے اور ضلع بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن کا بہترین نیٹ ورک بنانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیش کے سیکرٹری فنانس حافظ اظہر عباس بھی موجود تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ رواں ماہ جنوری میں مظفرگڑھ شہر کے 50 معذور افراد میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مفت وہیل چئیرز تقسیم کی جائیں گی۔