Breaking News
Home / News / اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون پر زیادتی کے مرتکب افراد نے تیزاب پھینک دیا

اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون پر زیادتی کے مرتکب افراد نے تیزاب پھینک دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 اکتوبر2020ء) : اجتماعی زیادتی کی شکار خاتون پر زیادتی کے مرتکب افراد پھر تیزاب پھینک کر فرار ہو گئے۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کے تھانہ سیت پور کے موضع مسن کوٹ بوھا کی رہائشی کلثوم بی بی کو 4 مسلح افراد نے تین ماہ قبل اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سیت پور میں درج ہے۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ محمد عارف،حقنواز،خلیل احمد اور شمیر نامی 4 مسلح افراد نے اسے اسلحہ کے زور پر 3 ماہ قبل اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا اس نے ملزمان کے خلاف تھانہ سیت پور میں مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان نے مقدمہ کی رنجش پر اس پر تیزاب پھینک دیا ہے جس سے اس کے جسم کا 25 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزمان بااثر ہیں اور اسے صلح نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہیہیں۔ متاثرہ خاتون نے آئی جی پنجاب،آر پی او ڈیرہ غازیخان اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے تحفظ فراہم کرنے اور ملزمان کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔\378

Loading...
%d bloggers like this: