نواب محمد مظفر خان سدو زئی نے ’’موسن کی ہٹی‘‘ کے نام سے موسوم جگہ پر 1784ء میں اس شہر کی بنیاد رکھی ۔ جس کو آج مظفرگڑھ (یعنی مظفر کا گھر ) کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ تاریخ کے آئینے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواب صاحب نے اُ س وقت حجاز مقدس کا سفر زمینی راستہ سے کیا اور واپسی پر کھجوروں کے پودے اپنے ہمراہ لے آئے اور اِ س مقام پر نہ صرف اِ ن پودوں کو لگایا بلکہ اِ س باغ کی آبیاری کے لیے باقاعدہ ایک نہر نکالی جو کہ آج تلیری نہر کے نام سے منسوب ہے ۔ اور موجودہ باغ کے سامنے سے گزرتی ہے ۔ اِ س جگہ پر جہاں آپ موجود ہیں ایک بہت بڑا باغ لگایا گیا جس کو آج تلیری باغ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ موجودہ باغ شکست دریخت اور نا جائز تجاوزات کی وجہ سے اپنی اصل حالت کھو چکا تھا ۔ جس کو موجودہ حالت میں ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے اپنی سرپرستی میں مکمل کروایا اور باغ میں موجود کھجوروں اور آم کے درختوں کو محفوظ کیا ۔ تلیری باغ کا وجہ تسمیہ مستند نہ ہے ۔
یہ پارک اس وقت 253 کنال 02مرلے رقبہ پر محیط ہے ۔ جس میں مختلف اقسام کی کھجوریں ، آم اور جامن کے قدیمی درخت موجود ہیں ۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…