News

eجعلی ایف سی وردی والے گارڈ رکھنے پر شہبازگل گرفتار

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 جولائی2022ء) مظفر گڑھ میں پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کو گرفتار کر لیا۔پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے ساتھ جعلی فرنٹیئر کانسٹیبلری جیسی وردی والے مسلح اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع پر پنجاب پولیس نے ایکشن لیا ۔مظفر گڑھ کی فیکٹری میں موجود شہباز گِل کے ہمراہ ایف سی اہلکاروں کی طرح کی وردی میں مبینہ سکیورٹی گارڈز کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔

پی ٹی آئی کے امیدوار معظم جتوئی نے فیکٹری میں ایف سی اہلکاروں کی موجودگی کا اعتراف بھی کر لیا اور کہا کہ وہ یہاں ہیں، لیکن ان کی موجودگی قانونی ہے یا غیر قانونی اس کا جواب خود شہباز گِل دیں گے۔اس حوالے سے کمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری صلاح الدین محسود کا کہنا ہے کہ شہباز گِل کے ساتھ ہماری ایف سی کے اہلکار نہیں ہیں، شہباز گِل کے ساتھ پرائیویٹ ادارے کے اہلکار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایف سی کا حاضر سروس یا ریٹائرڈ اہلکار شہباز گِل کے ساتھ نہیں ہے، وزارتِ داخلہ کے حکم پر بنی گالہ میں سابق وزیرِا عظم عمران خان کی سکیورٹی کے لیے ایف سی کی ایک پلاٹون تعینات ہے۔کمانڈنٹ ایف سی صلاح الدین محسود کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایف سی کی پلاٹون بنی گالہ میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی ہے۔کمانڈر ایف سی کی وضاحت کے بعد نئے سوال اٹھ کھڑے ہوئے کہ بغیر نمبر پلیٹ ایف سی جیسی گاڑی استعمال کرنے والے، ایف سی کی وردی جیسی وردی پہنے پرائیوٹ گارڈز کیسے پنجاب میں دندناتے پھر رہے ہیں اس حوالے سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا ء اللہ تارڑ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گلِ کو گرفتار کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، وزیرداخلہ عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماء کو مسلح افراد کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ہے، پنجاب میں ضمنی الیکشن کے دوران دوفعہ 144 نافذ ہے جس کے باعث اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہے۔ 

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ شہباز گلِ کے ہمراہ ایف سی کا کوئی اہلکار موجود نہیں، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ سکیورٹی ادارے کی وردی میں ملبوس مسلح افراد کون ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے غیر قانونی حرکات پر اتر آئے ہیں، پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شہباز گل امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کیلئے اسلحہ بردار افراد ساتھ لائے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago