Categories: NewsUrdu News

فیصل سٹیڈیم میں کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ پچ کی بحالی اور تعمیرنو کا کام مکمل ہو گیا ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر طارق خانزادہ نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی طرف سے مظفرگڑھ شہر کی تعمیرو ترقی کیلئے شروع کئے گئے شہر نو پراجیکٹ کے تحت فیصل سٹیڈیم میں کرکٹ گراؤنڈ اور کرکٹ پچ کی بحالی اور تعمیرنو کا کام مکمل ہو گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ نئی گھاس اور نئی پچ کی تعمیرو مرمت کے کام کا افتتاح کل بروز ہفتہ مشیر زراعت پنجاب سردار عبدالحئی خان دستی اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کریں گے، اس موقع پر ضلع مظفرگڑھ اور ملتان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ ٹی ٹین میچ بھی کھیلاجائے گا، میچ کل سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا، افسران، سول سوسائٹی اور عوام کی بڑی تعداد میچ سے لطف اندوز ہوگی، میچ کے اختتا م پر مہمان خصوصی کھلاریوں م، گراؤنڈ سٹاف اور دیگر عملے میں انعامات تقسیم کریں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago