News

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (ڈی جی پی آر) تعینات کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ واپڈا میں اس عہدے پر باقاعدہ ڈی جی پی آر کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے، اور یہ اعزاز جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے اس ہونہار افسر کے حصے میں آیا۔
عابد رانا نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی اسکول مظفرگڑھ سے حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج مظفرگڑھ سے گریجویشن اور پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم اے ماس کمیونیکیشن کی ڈگری حاصل کی۔ طالبعلمی کے زمانے سے ہی وہ ہم نصابی سرگرمیوں اور سکاؤٹنگ سے وابستہ رہے اور اسی میدان میں صدارتی ایوارڈ بھی حاصل کیا۔
انہوں نے 1999 میں محکمہ اطلاعات پنجاب میں بطور انفارمیشن آفیسر اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا۔ 2003 میں وہ واپڈا سے منسلک ہوئے اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ادارے کے امیج بلڈنگ، میڈیا ریلیشنز اور کمیونیکیشن اسٹریٹیجی کے اہم محاذوں پر مثالی کردار ادا کیا۔ ان کی متوازن حکمتِ عملی، قائدانہ صلاحیتوں اور تخلیقی وژن نے ادارے میں کئی کامیاب مہمات کو جنم دیا۔
واپڈا میں ڈی جی پی آر جیسے اہم عہدے پر ان کی تعیناتی نہ صرف ادارے کے میڈیا سیل کو مزید فعال بنائے گی بلکہ پبلک انگیجمنٹ کے معیار میں بھی بہتری متوقع ہے۔ یہ تقرری مظفرگڑھ جیسے پسماندہ ضلع کے لیے بھی باعثِ افتخار ہے جہاں سے تعلق رکھنے والے ایک افسر نے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔
admin

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

2 years ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

2 years ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

2 years ago