News

9 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹراما سنٹر اور 4 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے ڈائیلاسز سنٹر کی تعمیر مکمل ہو گی،کمشنر ڈیرہ غازی خان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2022ء) کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ تحصیل علی پور کا دورہ کیا۔ٹی ایچ کیو ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف شعبوں اور ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے ساتھ چیئرمین تعلیمی بورڈ کی حیثیت سے راشد منہاس،آصف سکیم ہائیر سیکنڈری سکول کے دورے کئے۔

اس موقع پر متعلقہ افسران ان کے ہمراہ تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور کا دورہ کیا۔

مختلف وارڈز کے معائنہ کے دوران مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے معلومات لیں۔کمشنر نے ہسپتال کی حدود میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر اور ڈائیلسز سنٹر کے کام کا جائزہ لیا اور افسران سے بریفنگ لی۔

دو منزلہ ٹراما سنٹر پر 9 کروڑ 70 لاکھ روپے اور 11 بیڈڈ ڈائیلسز سنٹر پر چار کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نے تحصیل صدر ہسپتال کے پہلے ڈائیلسز سنٹر میں مشینوں کی تعداد بڑھانے کےلئے فلاحی تنظیموں کے ساتھ رابطہ کی ہدایت جاری کیں تاکہ زیادہ لوگوں کو سہولت فراہم ہوسکے۔کمشنر ڈی جی خان نے منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کےلئے کڑی مانیٹرنگ کے بھی احکامات جاری کئے۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

7 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago