Categories: NewsUrdu News

7 افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی

خاتون کو 2 سالہ بچے سمیت اغوا کیا گیا،ظلم کا شکار ہونے والی خاتون بیہوشی کی حالت میں پڑی ہوئی ملی

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 ستمبر 2019ء) : خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ایک بڑا اواقعہ پیش آیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کو 7 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔خاتون کو بچے سمیت اغوا کرنے کے بعد شکار گاہ لے کر جایا گیا جہاں پر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔
واقعے کی تفصیل میں بتایا گیا ہے کہ مظفر گڑھ کے علاقے میر حاجی میں شادی شدہ خاتون ریحانہ بی بی کو اس کے 2 سالہ بچے کے ہمراہ مبینہ طور پر اغوا کیا۔متاثرہ خاتون کے مطابق اس کے بچے کو مارنے کی دھمکی دے کر اسے شکار گاہ لے جایا گیا۔جہاں ساتوں افراد نے اسے مبینہ طور پر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،اہل علاقہ کی مطابق خاتون بہیوشی کی حالت میں پڑی ملی جب کہ ملزمان کو گرفتار ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

متاثرہ خاتون ریحانہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ شاہ جمال پولیس کے اہلکاروں نے اسے گالیاں نکالیں اور خودکشی کی دھمکی دینے پر پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا۔دوسری جانب ترجمان پولیس وسیم خان گوپانگ کا کہنا ہے کہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔خاتون کا میڈیکل کرا لیا گیا ہے کہ جب کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں۔اس سے قبل صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا تھا۔جہاں اجتماعی زیادتی کا شکار خاتون کو پولیس نے بھی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا کیس درج کروانے کی کوشش کے دوران پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی نے بھی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
خاتون کا بتانا ہے کہ اس نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد احمد پور شرقیہ کے پولیس اسٹیشن کا رخ کیا اور واقعے کا مقدمہ درج کروانے کی درخواست دی۔ اس دوران تھانے کے اے ایس آئی نے خاتون کو بیان ریکارڈ کروانے کے بہانے اپنے گھر پر بلایا اور وہاں زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ اے ایس آئی نے خاتون کو قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔

Abdullah

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

1 week ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

2 weeks ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago