News

65 سالہ شخص نے 7 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 اگست 2021ء ) مظفر گڑھ میں 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے 65 سالہ نظر حسین کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں ایک انتہائی  افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ادھیڑ عمر شخص نے ننھی معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اسکول جا رہی تھی۔

ملزم نظر حسین 7 سالہ بچی کو اپنی کریانہ کی دکان پر لے گیا جہاں پر زیادتی کی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ملزم کے خلاف زیادتی کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔ملزم کی عمر 65 سال ہے،متاثرہ بچی کو طبی معائنہ کرانے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق رپورٹ آنے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب ایک اور واقعے میں بھی خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔ گڑھی شاہو میں ایک شخص نے نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، پولیس نے روایتی کاروائی کرتے مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان تاحال فرار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیٹی کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا، جہاں گڑھی شاہو میں نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کو بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے روایتی کاروائی کرتے مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان تاحال فرار ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے اسلحہ کے زورپر2سال کی بچی کے سامنے ماں کیساتھ زیادتی کی، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے مغلپورہ کی رہائشی خاتون کو سیف نامی ملزم نے نوکری دلانے کے بہانے بلایا اور رکشہ ڈرائیور سیف سمیت 3ملزمان نے خاتون سے زیادتی کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago