مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 مئی2022ء) رجب طیب اردگان انڈس ہسپتال مظفرگڑ ھ میں ریبیز کلینک کا آغاز کردیا گیا پہلے مرحلے میں کتے کے کاٹے کا علاج اور ویکسین فراہم کی گئی ہے، تاہم جلد اس میں تمام ممالیہ جانوروں کے کاٹے کا علاج اور ویکسین شروع کردی جائے گی۔ رجب طیب اردگان انڈس ہسپتال مظفرگڑ ھ میں ریبیز کلینک کا آغاز کردیا گیا ۔

انڈس ہسپتال مظفرگڑھ کے شعبہ حادثات میں قائم کیا جانے والا ریبیز کلینک 24 گھنٹے کھلا رہے گا ۔جہاں پر کتا کاٹنے کی ویکسین اور دیگر علاج معالجہ بالکل مفت فراہم کیا جائے گا۔گذشتہ روز ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عرفان جاوید نے رجب طیب اردگان ہسپتال میں قائم کردہ ریبیز کلینک کا افتتاح کیا۔اس موقع پران کاکہنا تھا کہ مظفرگڑھ اور اس کے گردونواح میں آئے روز کتے کاٹنے اور اس کے نتیجے میں اکثر لوگوں کی ہلاکت کی اطلاعات ملتی رہتی ہیں۔

دیہاتوں میں رہنے والے لوگ کتے کاٹنے کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں جس سے متاثرہ شخص کو انتہائی نقصان پہنچنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اور اکثر لوگوں کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ انڈس ہسپتال میں قائم ریبیز کلینک کسی نعمت سے کم نہیں اور یہ گردونواح کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال ریبیز کلینک میں کتے کاٹے کا علاج معالجہ اور ویکسین کا آغاز کیاگیاہے تاہم جلد تمام موذی جانوروں کے کاٹے کی ویکسین و علاج کی فراہمی شروع کردی جائے گی۔ 

عوام کو چاہئے کہ اگر کسی کو گھریلو ، پالتو یا آوارہ کتا کاٹ لے تو فورا کسی صابن سے زخم کو اچھی طرح دھو لیں اوررجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں ریبیز کلینک سے رابطہ کرکے فوری طور پر متاثرہ شخص کو ہسپتال لائیں تاکہ بروقت ان کا علاج کیا جاسکے۔ اس موقع پر ہیڈ آف آپریشن وقار احمد کا کہنا تھا کہ انڈس ہسپتال کی انتظامیہ خوشنودی خدا کیلئے خلق خدا کی مفت معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کا مشن لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ 

اور ریبیز کلینک کا قیام اسی جذبے کا ایک سنگ میل ہے۔ ریبیز کے حوالے سے مکمل آگاہی اور اس پر عمل پیرا ہونا جلد پاکستان کے ریبیز فری ہونے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا۔ریبیز کلینک کے افتتاح کے موقع پر فیکلٹی ہیڈ ڈاکٹر شیراز حسن بھٹہ ،ڈاکٹر آصف یاسین انچارج ایمرجنسی بھی موجود تھے۔\378

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago