Categories: NewsUrdu News

40 سال کے بگڑے ہوئے حالات ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،حکومت کو تھوڑا ٹائم دیا جائے،صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مئی2019ء) صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ40 سال کے بگڑے ہوئے حالات ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،حکومت کو تھوڑا ٹائم دیا جائے سب چیزیں ٹھیک ہو جائینگی،پنجاب میں 2 سالوں کے اندر بہترین نصاب اور ٹیسٹنگ سسٹم ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے “نیاسال نہیں،نیادور” پروگرام کے افتتاح کی تقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہنا تھا کہ 2 ہفتوں کے اندر پنجاب بھر میں اساتذہ کے لیے آن لائن ٹرانسفر پالیسی شروع کی جارہی ہے جس سے محکمے کے اندر 4 سے 6 ارب روپے کی کرپشن بند ہوجائیگی.صوبائی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ 40 سالوں تک محکموں کو تباہ کیاگیا ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا،22 اضلاع میں ڈبل شفٹ سکول شروع کیے جارہے ہیں اور طلباء وطالبات میں بائیسکل اور پیڈ واؤچر تقسیم کیے جائیں گی.ان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ آنے والے نئے نصاب میں طلباء وطالبات کو بتائیں گے کہ دین کیساتھ دنیا بھی ٹھیک ہے،ایسا سافٹ ویئر لایا جارہا ہے جس سے کمپیوٹرز کے ذریعے طلباء وطالبات کو تعلیمی لحاظ سے فائدہ ہوگا۔پنجاب کا تعلیمی بجٹ بڑھایا جائیگا جس کے لیے وہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے بات کریں گے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago