News

4 ارب 21 کروڑ 10 لاکھ روپے کی لاگت سے شروع کئے گئے 25 منصوبوں میں سے 8 مکمل ہو چکے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ انعم حفیظ نے کہا ہے کہ ضلعی ترقیاتی کمیٹی سے منظور شدہ ضلع مظفرگڑھ میں سٹرکوں کی تعمیرو مرمت کے 25منصوبے شروع کئے گئے تھے جن کیلئے 4ارب21کروڑ10لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے، ان میں سے 8منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، جن میں 7کروڑ80لاکھ روپے کی لاگت سے 6.8کلو میٹر روڈ موضع کوٹ دادن سے عمر پور روڈ کی مرمت، 3کروڑ90لاکھ روپے کی لاگت سے 3.26کلو میٹر روڈ سرکی روڈ سے خانگڑھ براستہ بستی گوپانگ روڈ کی تعمیر، 5کروڑ 10لاکھ روپے کی لاگت سے 5.48کلو میٹر روڈ بیٹ جھبائل کی مرمت، 14کروڑ 10لاکھ روپے کی لاگت سے14.10کلو میٹر روڈبستی ساجد شاہ، بیٹ قائم شاہ سے ہیڈ 76 روڈ کی مرمت، 6کروڑ 30لاکھ روپے کی لاگت سے 7.24کلو میٹر روڈ ملتان روڈ جنرل کی ہٹی سے جام چوک سے سنکی بند سے ملتان روڈ کی مرمت، 8کروڑ 90لاکھ روپے کی لاگت سے 8.29کلو میٹر روڈ موضع دولت پور سے ٹبہ بھٹیاں کی تعمیر، 9کروڑ20لاکھ روپے کی لاگت سے 9.30کلو میٹر روڈ موضع پنگرائیں منگو والا سے دلیل پور روڈ کی مرمت اور 4کروڑ50لاکھ روپے کی لاگت سے خیر پورسادات سے بستی سمیجہ روڈ کی تعمیر کے منصوبے شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ باقی 17منصوبوں پر کام جاری ہے ،جن منصوبوں کے فنڈز مکمل آچکے ہیں ان کو 30جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مالی سال 2022-23میں سٹرکوں کی تعمیر و مرمت کے 16منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ،جن کیلئے 1ارب 84کروڑ 20لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، ان منصوبوں پر بھی کام جاری ہے اور اب تک 29کروڑ 60لاکھ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago