News

37 دن کی بلنگ مجرمانہ فعل ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیفس اور دیگر ذمہ داران کے خلاف نیب کارروائی کرے، آل پاکستان کسان اتحاد

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 10 ستمبر2021ء) آل پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمد ظفر طاہر، صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ ، صوبائی آرگنائزر سندھ راجہ غلام نبی آفتاب ،صوبائی صدر میاں محمد یسین سکھیرا اور صوبائی سیکرٹری جنرل سید محمود الحسن شاہ نے کہا ہے کہ 37 دن کی بلنگ مجرمانہ فعل ہے، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے چیفس اور دیگر ذمہ داران کے خلاف نیب کارروائی کرے اور کسانوں اور عوام سے لوٹی گئی رقم واپس دلائی جائے، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق آل پاکستان کسان اتحاد اس بارے احتجاجی لائحہ عمل کا جلد اعلان کرے گا، کسان راہنماؤں نے کہا کہ بجلی کے بل میں تیکنیکی چیز یونٹس کی حد(سلیب) ہوتی ہے جسے بڑھا کر غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔

37 دن کی بلنگ مجرمانہ فعل ہے۔ کیا نیب کو یہ ڈاکہ نظر نہیں آ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ادارے بالخصوص بجلی کی کمپنیاں ایک عرصے سے لوٹ مار کر رہی ہیں، اس بارے آل پاکستان کسان اتحاد نے آواز بلند کی، لیکن حکومتی ادارے ٹس سے مس نہیں ہوئے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت جلد از جلد اس سکینڈل کی تحقیقات کر کے عوام کے سامنے پیش کرے اور ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے سلسلے بھی بند کئے جائیں، ورنہ کسان سڑکوں پر نکل کھڑے ہونگے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago