مظفر گڑھ۔29جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جنوری2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد سیف انوراور سی ای او صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے کہا ہے کہ 31جنوری سے 2فروری تک پاک فوج اور محکمہ صحت کے اشتراک سے بنیادی مرکز صحت جادے والہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائیگا، جس میں پاک آرمی ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور الشفاء ٹرسٹ کے ماہر ڈاکٹر ز پر مشتمل ٹیمیں مریضوں کا مفت معائنہ کریں گی، کیمپ میں آنکھوں ، جلد،بچوں، گائنی اور دیگر موسمی امراض سے متعلق مریضوں کے مختلف مفت ٹیسٹ کئے جائیں گے اور مفت ادویات فراہم کی جائیں گی، سی ای او ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے بتایا کہ آنکھوں اور دیگر امراض سے متعلق معمولی نوعیت کے آپریشن موقع پر کئے جائیں گے جبکہ اہم نوعیت کے آپریشن یا علاج معالجہ کیلئے مستحق مریضوں کو فوجی ہسپتال سی ایم ایچ ملتان اور راولپنڈی ریفر کیا جائیگا جہاں انکا بلا معاوضہ علاج کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ کیمپ کے دوران حاملہ خواتین اور بچوں کی صحت کے حوالے سے معائنہ اور صحت سے متعلق عوامی آگاہی کیلئے خصوصٰ لیکچر اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے جارہے ہیں، علاوہ ازیں میڈیکل ٹیمیں سکولوں میں جا کر بچوں کی سکریننگ اور صحت عامہ کا بھی جائزہ لیں گی ، اس سلسلے میں ڈاکٹر شاہد حسین مگسی سے بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اور ضلعی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضروری اقدامات اور مرمت کا کام کا جائزہ لیا۔