Categories: NewsUrdu News

3 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں 10 سالہ بچہ گرفتار

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی 27 اکتوبر2019ء) 3 سالہ بچی سے زیادتی کے الزام میں 10 سالہ بچہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے وارڈ نمبر 14 میں 3 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 10 سالہ بچے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 10 سالہ ملزم کو مقامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کو 30 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق 3 سالہ بچی کا ٹی ایچ کیو اسپتال کوٹ ادو سے میڈیکل کرا لیا گیا ہے جب کہ بچی اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کرایا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بھلوال میں دو سال قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والے تیسری جماعت کے طالب علم کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزمان کو عدالت نے سزائے موت اور جرجانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔

ذرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں 2 سال قبل نومبر2017میں اقبال کالونی بھلوال کے محمد نذیر کے کمسن بیٹے علی رضا کو ملزمان بابر مسیح اور محبوب ڈوگر نے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر گلے میں پھندا دیکر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

ورثا کے احتجاج کرنے پر وزیراعلی اور اعلی حکام کے حکم پر مقدمہ درج ہوامگر ملزمان کی گرفتاری میں تاخیر ہوتی رہی جس پر اس وقت کے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مقتول علی رضا کے والد محمد نذیر کو ملاقات کیلئے لاہور بلوایا کر آرپی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے رپورٹ حاصل کرکے ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے جس کے بعد پولیس کی کوشش میں تیزی آئی، بھلوال کے دوسو سے زائد افراد کا ڈی این نے ٹیسٹ کروایا گیا۔ ایس ایچ اوعارف چیمہ، انسپکٹر فاروق حسنات، انسپکٹر خدا بخش کی کوششوں سے دونوں ملزمان ٹریس اور گرفتار ہوئے۔ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش زیادتی اور قتل کا اعتراف کرلیا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago