مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مارچ2023ء) وفاقی وزیر مملکت، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن آفس خان گڑھ کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر مملکت نوبزادہ افتخار احمد خان نے بی آئی ایس پی رجسٹریشن آفس خانگڑھ کا تفصیلی وزٹ کیا۔
انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سہیل عارف کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جائے، یونین کونسل کے نام کا پینا فلیکس خانگڑھ آفس میں لگایا جائے اور رش کو کم کرنے کےلئے ٹوکن سسٹم پر احسن طریقہ سے بلا تفریق کام کیا جائے ۔اس موقع پر نوابزادہ افتخار احمد خان کا کہنا تھا کہ غربت کے خاتمے کے لئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پہلےسے اہل بینیفیشری ماہ رمضان المبارک میں مفت آٹا حاصل کر سکیں گے۔
نواب افتخار احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کی نشاندہی میڈیا کا فرض ہےوہ تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اخبارات کے پڑھنے سے سیاسی لوگوں کی راہنمائی ہوتی ہے، صحافی حضرات کھل کر اور بے لاگ تبصرہ کیا کریں۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…