News

25 سال کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ضلع مظفر گڑھ کی ماسٹر پلاننگ کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 نومبر2022ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ 25سال کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضلع مظفر گڑھ کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے گی تاکہ صنعتی،کمرشل اور رہائشی ضروریات کے مطابق زون بنائے جاسکیں۔ یہ بات انہوں نے ضلع مظفرگڑھ کے ماسٹر پلان پراجیکٹ کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی میاں علمدار عباس قریشی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تنویر مرتضیٰ، اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن، ڈسٹرکٹ آفسیر پلاننگ و فوکل پرسن ملک محبوب نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماسٹر پلان کا مقصد آنے والے وقت کے تقاضوں کے مطابق زمین کے استعمال کا تعین کیاجاسکے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی مشاورت، تجاویز اور ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کی جائے گی تاکہ ضلع کو ترقی کی راہ پر گامزن کیاجاسکے اور لوگو ں کو بہتر انداز میں سہولیات میسر آسکیں۔

اس سلسلے میں تمام سٹیک ہولڈز سے بھی مشاورت ہوگی، مقامی مسائل کو بھی مدنظر رکھاجائے گا جس کے لیے باقاعدگی سے اجلاس کیے جائیں گے۔میگا پراجیکٹس اور سالانہ ترقیاتی سکیموں کو بھی مدنظررکھاجائے گا۔تمام جاری ترقیاتی کام بھی سامنے رکھے جائیں گے۔متوقع سٹرکوں کے حوالے سے بھی پلاننگ کی جائے گی۔اجلاس میں ماسٹر پلاننگ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی اور پراجیکٹ کی ٹائم لائن کا بھی جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں پی ایم یو سے ٹیم لیڈر اربن پلانر ڈاکٹرقدیر، محمد ارتضیٰ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago