News

25شعبان سے بی آئی ایس پی کے تحت مستحق لوگوں کو مفت آٹا دیا جائیگا،نوابزادہ افتخار احمد خان

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 مارچ2023ء) وفاقی وزیر مملکت و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ 25شعبان سے بی آئی ایس پی کے تحت مستحق لوگوں کو مفت آٹا دیا جائیگا،عوام کے رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جائے،رش کو کم کرنے کیلئے ٹوکن سسٹم پر احسن طریقہ سے بلا تفریق کام کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو وفاقی وزیر مملکت،و پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام رجسٹریشن آفس خان گڑھ کا دورہ کیا۔

وفاقی وزیر مملکت نوبزادہ افتخار احمد خان نے بی آئی ایس پی رجسٹریشن آفس خانگڑھ کا تفصیلی وزٹ کیا۔انہوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بی آئی ایس پی سہیل عارف کو ہدایت کی کہ رجسٹریشن کے عمل کو زیادہ سے زیادہ شفاف بنایا جائے، یونین کونسل کے نام کا پینا فلیکس خانگڑھ آفس میں لگایا جائے اور رش کو کم کرنے کیلئے ٹوکن سسٹم پر احسن طریقہ سے بلا تفریق کام کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے پہلے سے اہل بینیفشری ماہ رمضان المبارک میں مفت آٹا حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ مفت آٹا 25شعبان سے شروع ہو گا،10کلو کے تین تھیلے فی گھرانے کو دئیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ماہ رمضان المبارک کے لیے انقلابی پروگرام جاری کیا گیا ہے جس سے مستحق گھرانے مفید ہو سکیں گے۔ 

اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سہیل عارف، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ملک عبدالرزاق جھانب ،ملک خورشیدنور،انجینئر ملک وسیم رزاق جھانب ضلعی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی مظفرگڑھ اور مقامی صحافی بھی موجود تھے۔نواب افتخار احمد خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کی نشاندہی میڈیا کا فرض ہیوہ تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اخبارات کے پڑھنے سے سیاسی لوگوں کی رہنمائی ہوتی ہے، صحافی حضرات کھل کر اور بے لاگ تبصرہ کیا کریں۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago