Categories: NewsUrdu News

25دسمبر تک مظفر گڑھ میں250بستروں پر مشتمل ہسپتال کا کام شروع کر دیا جائے گا،شہباز شریف

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 ستمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 25دسمبر تک مظفر گڑھ میں250بستروں پر مشتمل ہسپتال کا کام شروع کر دیا جائے گاجبکہطیب اردوان ہسپتال میں 120بستروں کا اضافہ کیا ہے،70سال میں کسی حکومت نے اتنی شفافیت اور تیزی سے منصوبے مکمل نہیں کئے،ہم پر اعتراضات لگانے والوں نے اپنے صوبوں میں دھیلے کا کام نہیں کیا،70سالوں میں پہلی مرتبہ چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے،ہم نے پشاور میں ڈینگی کی وبا پر سیاست نہیں بلکہ اپنے بھائیوں کی خدمت کی ۔وہ جمعرات کو مظفر گڑھ میںتقریب سے خطاب کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ توانائی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے متعدد منصوبے کام کر رہے ہیں، رواں سال کے آخر میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی، عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مختلف منصوبے شروع کر رکھے ہیں، ہم لفاظی پر نہیں کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طیب اردوان ہسپتال میں 120بستروں کا اضافہ کیا ہے، مظفر گڑھ میں 25دسمبر تک 250بستروں کا ہسپتال کا کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 70سال میں کسی حکومت نے اتنی شفافیت اور تیزی سے منصوبے مکمل نہیں کئے، پورے پنجاب میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، سڑکوں کی تعمیر میں معیار کو برقرار رکھا گیا ہے، عوام اپنے بچوں کو سکول، کالجز تک سکون سے بھیج سکتے ہیں، ہم پر اعتراضات لگانے والوں نے اپنے صوبوں میں دھیلے کا کام نہیں کیا،بڑے بڑے دعوے کرنے والے اپنے صوبے میں ڈینگی کا مقابلہ نہیں کر سکے۔انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں پہلی مرتبہ چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئے گئے، زرعی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں، ہم نے پشاور میں ڈینگی کی وبا پر بھی سیاست نہیں کی بلکہ اپنے بھائیوں کی خدمت کی ہے۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago