Categories: NewsUrdu News

2017ء پاکستان میں روشنیوں اور ترقی کا سال ہوگا ، سرمایہ کاری کی ریل پیل ہوگی ،مظفرگڑھ تھرمل پاو رپلانٹ کی بحالی کے منصوبے سے بجلی کی پیداوار میں500 میگاواٹ کا اضافہ ہواہے ،وزیراعظم کی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انتھک اور مخلصانہ کاوشوں کے ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں، بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں عوام نے 2013ء کے عام انتخابات کے نتائج پرمہر تصدیق ثبت کی ہے ، عوام نے جھوٹ اور بہتان کی سیاست کو رد کر دیا

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔16 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ 2017ء پاکستان میں روشنیوں اور ترقی کا سال ہوگا ، سرمایہ کاری کی ریل پیل ہوگی ،مظفرگڑھ تھرمل پاو رپلانٹ کی بحالی کے منصوبے سے بجلی کی پیداوار میں500 میگاواٹ کا اضافہ ہواہے ،وزیراعظم کی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انتھک اور مخلصانہ کاوشوں کے ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں، بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں عوام نے 2013ء کے عام انتخابات کے نتائج پرمہر تصدیق ثبت کی ہے ، عوام نے جھوٹ اور بہتان کی سیاست کو رد کر دیا۔وہ پیر کویہاں مظفرگڑھ میں یو ایس ایڈ کے تعاون سے تھرمل پاور پلانٹ کی بحالی کے منصوبے کا افتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔وزیراعلیٰ نے منصوبے کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا۔امریکی حکومت، یو ایس ایڈ اور حکومت پاکستان کے اشتراک کار سے مظفر گڑھ پاور پلانٹ کو بحال کر کے اس کی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت میں 500میگا واٹ کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس پاور پلانٹ سے مجموعی طور پر 1150میگا واٹ بجلی حاصل ہو گی۔وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے مظفر گڑھ پاورپلانٹ کی بحالی کے منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے عوام کے لئے ایک عظیم دن ہے کیونکہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں حکومت نے امریکی حکومت کے تعاون سے توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے آج ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یو ایس ایڈ کے تعاون سے مظفرگڑھ تھرمل پاور پلانٹ کے پیداواری صلاحیت میں500میگاواٹ کا اضافہ کیا گیا ہے اور اب اس پلانٹ سے 1150میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یہ پلانٹ90کی دہائی کے آغاز میں قائم کیاگیا تھا اور اس کی پیداواری صلاحیت 1300میگاواٹ تھی لیکن وقت کے ساتھ مشینری کی صلاحیت میں فرق آیا اور اب یہ پلانٹ 650میگاواٹ بجلی پیدا کررہا تھا لیکن امریکی حکومت کے ادارے یو ایس ایڈ کے اشتراک سے حکومت پاکستان نے اس منصوبے کی بحالی کا کام مکمل کیا ہے اور500میگاواٹ اضافی بجلی کا ہدف حاصل کیا ہے ،جس پر ڈیڑھ ارب روپے صرف ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی حکومت اور یو ایس ایڈ کے حکام سے ساتھ امریکی سفیر اور قونصل جنرل کے بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر اس منصوبے کو بحال کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستانی حکومت کے ساتھ پانی سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں بھی بھر پور تعاون کررہی ہے اوریہ اشتراک کار لائق تحسین ہیں ۔اس کے ساتھ یو ایس ایڈ پاکستان میں متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں بھی اشتراک کار کو بڑھارہا ہے ۔خصوصاً ونڈ اور سولرسے توانائی کے حصول کے منصوبوں میں امریکی تعاون قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے قائد اعظم سولر پارک بہاولپور میں 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کیا ہے جبکہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت بہاولپور میں 100میگاواٹ کا سولر منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ بلاشبہ سی پیک چین کی حکومت کا پاکستان کے عوام کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے اور اس کے تحت ساہیوال میں 1320میگاواٹ کا کول پاور پراجیکٹ ،پورٹ قاسم میں 1320میگاواٹ کا منصوبے سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں متعدد پراجیکٹس پر تیزرفتاری سے کام ہورہا ہے ۔پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت نے گیس کی بنیاد پر 3600میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے کارخانے لگانے کے منصوبوں کو سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور یہ منصوبے 2017ء میں مکمل ہوں گے،جس سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی اوراندھیرے دور ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں اوران کی قیادت میں اڑھائی برس کے دوران مخلصانہ کاوشوں کے ٹھوس نتائج سامنے آئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ توانائی بحران کے ساتھ دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ بڑے چیلنجز ہیں جن سے نمٹنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کی جارہی ہے ۔دہشت گردی کیخلاف سیاسی و عسکری قیادت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے موثر باہمی رابطے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔توانائی بحران اوردہشت گردی کا خاتمہ ایک دوسرے کیساتھ منسلک ہے کیونکہ توانائی ہوگی تو غربت میں کمی آئے گی، روزگارکے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشت کا پہیہ رواں دواں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اوردیگر سماجی شعبوں کی بہتری کے لئے یو ایس ایڈ کا تعاون لائق تحسین ہے۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان 68برس سے تعلقات موجود ہیں اوربعض ادوار میں ان تعلقات میں عروج و زوال آتا رہا ہے تاہم باہمی احترام کے رشتے میں یہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کے حالیہ دورہ امریکہ سے دونوں ملکوں کے مابین دوستی کا رشتہ مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 2017ء میں نیشنل گرڈ میں ہزاروں میگاواٹ بجلی شامل ہونے سے ملک میں چھائے اندھیرے روشنیوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔ گزشتہ حکومت نے توانائی بحران کے خاتمے پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث پاکستان اندھیروں میں چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی توانائی بحران کے جلد خاتمے سے جڑی ہے، اس لئے توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ہائیڈل، کوئلے، سولر، گیس، ونڈ اور دیگر متبادل ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں حکومت توانائی بحران کے خاتمے کیلئے درست سمت گامزن ہے اور اربوں روپے کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امانت دیانت اور محنت کو شعار بنا کر منصوبوں کو آگے بڑھایا ہے۔2017ء پاکستان میں روشنیوں اور ترقی کا سال ہوگا او رملک میں سرمایہ کاری کی ریل پیل ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بے مقصد دھرنوں اور نام نہاد دھاندلی کا واویلا کرنے والوں نے توانائی کے منصوبوں میں بلاوجہ تاخیر پیدا کی۔ اگر توانائی کے منصوبو ں میں دھرنوں کے ذریعے رکاوٹیں کھڑی نہ کی جاتیں تو آج کئی ایک منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں عوام نے 2013ء کے عام انتخابات کے نتائج پرمہر تصدیق ثبت کی ہے۔ عوام نے جھوٹ اور بہتان کی سیاست کو رد کر کے عمل، کام اور محنت کی سیاست پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عوام نے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے واضح پیغام دیا ہے کہ توانائی کے منصوبوں کو اسی طرح برق رفتاری سے آگے بڑھایا جائے۔ہم عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور بجلی کے منصوبوں کو جلد سے جلد مکمل کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے مظفرگڑھ تھرمل پاور سٹیشن کو دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑا کر دیا گیا ہے۔ 1993ء میں قائم ہونیوالے تھرمل پاور کی پیداواری صلاحیت 1300 میگاواٹ سے کم ہو کر 650 میگاواٹ تک آ گئی تھی۔ڈیڑھ ارب روپے کی سرمایہ کاری سے نئی مشینری کی تنصیب، پاور سٹیشن کے قیام سمیت دیگر اقدامات کرکے پیداواری صلاحیت 650 میگاواٹ سے 1150 میگاواٹ تک کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کا ایک ایک میگاواٹ پاکستان کی ضرورت ہے اس لئے توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں ہزاروں میگاواٹ بجلی بڑھنے سے زراعت، صنعت، تعلیم، صحت، تجارت اور دیگر شعبے ترقی کریں گے۔روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور غربت و افلاس کے مسئلے پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ تھرمل پاور پلانٹ پر مل کر کام کرنے سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے میں امریکہ، چین اور دیگر دوست ممالک کے تعاون کو سراہا۔ تقریب سے یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جون گرورکے (Mr. John Groarke)، امریکی قونصل جنرل زیچرے ہارکین رائیڈر (Mr. Zachary Harken Rider) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفرگڑھ تھرمل پاور رخسار احمد قریشی نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔مظفرگڑھ پاور پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ہارون سلطان بخاری، اراکین صوبائی اسمبلی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری توانائی، یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر ، امریکی قونصل جنرل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تھرمل پاور سمیت متعلقہ افسران موجود تھے۔وزیراعلیٰ نے مظفرگڑھ سے واپسی پر ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کا فضائی جائزہ بھی لیا اور ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے مختلف روٹس کا فضا سے معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملتان میٹرو بس پراجیکٹ پنجاب حکومت کے سابق منصوبوں کی طرح شفافیت اور معیار کا شاہکار ہوگا اور اس منصوبے کو بھی تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔میٹرو بس پراجیکٹ نے عوام کو جدید ، معیاری اور باکفایت سفری سہولتیں فراہم کی ہیں اور میٹرو بس سسٹم نے ٹرانسپورٹ کے کلچر میں نمایاں تبدیلی پیدا کی ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago