Categories: NewsUrdu News

2 معصوم بچیوں کا زندہ جلا کر بے رحمانہ قتل، والد ہی قاتل نکلا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 جنوری2021ء) چند روز قبل تھانہ قریشی کے علاقہ میں 2 معصوم بچیوں کا زندہ جلا کر بے رحمانہ قتل، سسرالیوں نے نہیں بلکہ خود والد ہی سفاک قاتل نکلا، ظالمانہ طریقے سے قتل کرنے کے بعد خود ہی مدعی بن کر سسرالیوں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا تھا، ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، ڈی پی او محمد حسن اقبال کیطرف سے ڈی ایس پی صدر سرکل کیلئے 1 لاکھ، انسپکٹر حسن طاہر تفتیشی افسر مقدمہ اور ایس ایچ او تھانہ چوک قریشی کامران سیف کیلئے 20/20 ہزار نقد انعام کا اعلان، ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان کی تھانہ میں پریس کانفرنس۔
مظفرگڑھ کے تھانہ قریشی میں کیس کے حوالے سے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان نے ڈی ایس پی صدر فاروق احمد خان و دیگر افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ 7 جنوری کو چوک قریشی میں گھر میں سوئی ہوئی ڈیڑھ سالہ عروہ اور 3 سالہ اسوہ کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی گئی تھی، بچیوں کے والد حافظ عبدالحمید نے خود مدعی بن کر اپنی تیسری بیوی کے اہلخانہ سسر سمیت 5 افراد کیخلاف قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرادیا،ایس پی انوسٹی گیشن جاوید احمد خان کیمطابق جدید طریقے سے تفتیش کے بعد بچیوں کے والد عبدالحمید کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی،ان کا کہنا تھا کہ بچیوں کے گرفتار والد نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بچیوں کی رضائی پر پٹرول چھڑک کر کوئلوں سے بھری انگیٹھی بچیوں پر انڈیل دی تھی، ملزم اپنی تیسری بیوی کے اہلخانہ یعنی اپنے سسرالیوں کو پھنسانا چاہتا تھا، 7 جنوری کو قتل کے بعد باپ نے اپنے سسرالیوں کیخلاف تھانہ قریشی میں قتل کا مقدمہ درج کروادیا تھا جبکہ ملزم کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ سسرالیوں کو پھنسانے کیلئے اس نے خود ہی اپنی سوتی ہوئی دو معصوم بچیوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی تھی، پولیس نے سفاک والد کو گرفتار کر کے دہشت گردی عدالت سے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

10 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

10 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

10 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago