News

17 سالہ لڑکی کے اغوا اورجنسی زیادتی کے بعد مبینہ قتل کے الزام پرمقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 جولائی2023ء) 17 سالہ لڑکی کے اغوا اور جنسی زیادتی کے بعد مبینہ طور پر قتل کرنے کا الزام پرمقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ جتوئی کی حدود موضع فتح پور جنوبی کے رہائشی منیر حسین ولد عاشق حسین کے پولیس تھانہ جتوئی کو دیئے گئے بیان کے مطابق اس کی 17 سالہ کنواری بیٹی فرزانہ بی بی موضع موچیوالہ تحصیل جتوئی میں اس کے ماموں کے گھر گئی ہوئی تھی،گزشتہ شب ڈیڑھ بجے صدام حسین ولد غوث بخش اپنے 3 نامعلوم ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہوا اور اسلحہ کے زور پر صندوق کا تالہ توڑ کر 15500 روپے نقد اور ڈیڑھ تولہ سونا اٹھا لیا اور جاتے ہوئے اس کی بیٹی فرزانہ بی بی کو بھی گن پوائنٹ پر ساتھ لے گیا،مدعی منیر حسین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس کی بیٹی کو جنسی زیادتی کرکے قتل کرکے دریائے سندھ میں پھینک دیا گیا ہے،ریسکیو زرائع کے مطابق موچی والہ کے قریب ایک لڑکا اور ایک لڑکی دریائے سندھ میں گر کر ڈوب گئے تھے،لڑکا اپنی مدد آپ کے تحت تیر کر نکل گیا جبکہ لڑکی ڈوب گئی ہے،ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مسلسل لڑکی کو تلاش کر رہی ہیں لیکن انہیں تا حال کامیابی نہیں ملی،مدعی مقدمہ کے مطابق ڈوبنے والی لڑکی اس کی بیٹی فرزانہ بی بی ہے جسے جنسی زیادتی کے بعد قتل کر کے دریا میں پھینک دیا گیا ہے،ریسکیو ٹیموں نے مقامی لوگوں کی مدد سے دریا میں لاش کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھا ہوا ہے،پولیس تھانہ جتوئی کے مطابق پولیس نے فرزانہ بی بی کے والد منیر حسین کی مدعیت میں ابتدائی طور پر اغوا کا مقدمہ درج کیا ہے، مزید شواہد اور تفتیش کی بنیاد پر قتل یا جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

Abdullah

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago