Categories: NewsUrdu News

15نومبر کا جلسہ برطانیہ میں ہونے والے سارے اجتماعات کے ریکارڈ توڑ کر اپنی مثال خود رقم کرے گا‘شوکت جاوید

مظفرآباد(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔2 نومبر 2014) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا ہے کہ پارٹی کے سربراہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں 15نومبر کو برمنگھم میں ہونے والے جلسے عظیم الشان تاریخ ساز جلسہ عام سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا باطل شکن خطاب ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی طرف پیش قدمی اور دنیا بھر میں دہشت، وہشت کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ پاکستان مخالف قوتوں کے لیئے قومی للکار ثابت ہو گا،گزشتہ روز یہاں پارٹی،پی۔ایس۔ایف، پی۔وائی۔او کے عہدیداروں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15نومبر کا جلسہ برطانیہ میں ہونے والے سارے اجتماعات کے ریکارڈ توڑ کر اپنی مثال خود رقم کرے گا وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے 15نومبر کے جلسہ کے لیئے برطانیہ کی ساری پارٹی تنظیموں کو اعتماد میں لے کر اعتماد سازی اور مشاورت ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد اعلان کیا ہے، برطانیہ میں ہونے والا جلسہ عام بھارتی ظلم و ستم، ریاستی دہشت گردی، بلاجواز قبضہ، ورکنگ باؤنڈری لائن آف کنٹرول پر گولہ باری اور توسیع پسندانہ عزائم کو عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرنے کا سبب بنے گا جبکہ پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی کے خاتمے کے لیئے بہادر افواج پاکستان کی طرف سے شروع کیئے گئے آپریشن ضرب عضب کی شاندار کامیابیوں کو اجاگر کرنے اور پاکستان،اسلام مخالف قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کا عالمگیر اجتماع ہو گا اور پاکستانی کشمیری قوم کی طرف سے دنیا کو امن آتشی باہمی احترام اور برداشت سے رہنے کا پیغام جواں سال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دیں گے، بیرون ممالک بسنے والے کشمیریوں نے ہمیشہ رزق حلال کمانے کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر اور قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے بغیر مراعات سفارتکاری کے فرائض بھی سرانجام دیئے ہیں اور اب بھی وہ اپنا جاندار کردار ادا کر کے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق قائد انقلاب محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے پیروکار بلاول بھٹو زرداری کو اس عزت سے نوازیں گے کہ جو ان کی سیاسی پروفائل میں ہمیشہ ستاروں کی طرح چمکتی رہے گی، شریک چیئرمین سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری، سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے ہمیشہ وضع داری، شائستگی، جیو اور جینے دو کی پالیسیوں کو پروان چڑھایا یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان اور آزادکشمیر میں بدترین سیاسی مخالفین بھی ان کے تدبر اور اعلیٰ ظرفی کی تقلید کرتے ہیں، شوکت جاوید نے کہا کہ اس سے قبل بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کے حق آزادی کے لیئے جس طرح دوٹوک موقف اختیار کیا اس کی وجہ سے ساری بھارتی قیادت اور ان کے میڈیا پر لرزہ طاری ہو چکا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ڈھونگ انتخابات کو ڈھال بنا کر مقبوضہ کشمیر میں فوجی آپریشن کی تیاریوں میں مصروف ہے ایسے وقت میں عالمی قوتوں کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے آتش فشاں لاوے پر مبذول کروانے کے لیئے کشمیریوں کو اپنا سفارتی محاذ ہائی الرٹ کر کے بلاول بھٹو زرداری سے دنیا کو متوجہ کروانے کے لیئے آواز بلند کروانی ہو گی، دریں اثناء اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے میڈیا ایڈوائزر شوکت جاوید نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی قیادت میں آزادکشمیر حکومت کے تین سالہ دور میں کھربوں روپے کے ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کروا کر آزادکشمیر کو جس طرح ایجوکیشنل سٹیٹ بنانے میں اپنی ساری توانائیاں صرف کی وہ ہمیشہ تاریخ میں سنہری حروف کی صورت میں محفوظ رہیں گی آئندہ پونے دو سالوں میں عوام سے کیئے گئے سارے وعدوں کی تکمیل کر کے جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات بھی کروائے جائیں گے اور آئینی اصلاحات بھی متفقہ طور پر اسمبلی میں پیش کر کے ریاستی تشخص اور قومی وقار کو چارچاند موجودہ دور حکومت میں اللہ کے کرم سے لگیں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تعمیر نو کے منصوبہ جات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں منگلا ڈیم اپریزنگ متاثرین کے مسائل بھی کافی حد تک حل ہو چکے ہیں اب ہمارے پاس سب سے بڑا چیلنج پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا ہے جس میں کمی کے لیئے کثیرالمقاصد منصوبہ بندی کی جا رہی ہے تین میڈیکل کالجز، آئی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago