Categories: NewsUrdu News

100 روزپلان سے ملک بھر میں مثبت تبدیلی آئے گی،سردار عبدالحئی دستی

مظفر گڑھ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 اکتوبر2018ء) صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی زراعت کی ترقی سے وابستہ ہے کیونکہ پاکستان کی 70فیصد آبادی شعبہ زراعت سے وابستہ ہے ، وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے 100روزہ پلان میں زراعت کی ترقی بھی شامل ہے اور ملک کی عوام دیکھی گی کہ100روز میں ملک بھر میں مثبت تبدیلی آئے گی بالخصوص جنوبی پنجاب میں نمایاں تبدیلی نظر آئے گی، یہ بات انہوں نے مظفرگڑھ میں زراعت آفس کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ زراعت سے وابستہ لوگوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے گا، ضلعی دفاتر کو وسائل فراہم کئے جائیں گے ، کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی، چھوٹے کسانوں کو ترجیح بنیادوں پر سود سے پاک قرضے فراہم کئے جائیں گے، کھاد پر سبسڈی دی جائے گی اور اس کی بلیک مارکیٹنگ کو روکا جائے گا، جعلی اور غیر معیار ی ادویات کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے، جس سے زراعت کے شعبہ میں بہتری آئے گی اور اس کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے کسانوں کا جو استحصال کیا ہے اس کا اب ازالہ کیا جائے گا، چھوٹے کاشتکاروں کو کا زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی اور کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے جہانگیر ترین نے خدمات قابل تحسین ہیں ان کے ذاتی دلچسپی سے زراعت کے شعبہ میں سبز انقلاب برپا ہوگا اور 100روز بعد عوام یہ تبدیلی محسوس کرے گی۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

4 weeks ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

4 weeks ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

2 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago