Categories: NewsUrdu News

یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی طرف ریلی نکالی گئی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 نومبر2019ء) یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ مظفرگڑھ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک ریلی نکالی گئی،جس کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس مظفرگڑھ جام آفتاب حسین نے کی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر مظفر گڑھ رانا محمد شعیب، سی ای او تعلیم مسعود ندیم سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان، انجمن تاجران کے نمائندگان، ضلعی محکموں کے افسران و اہلکار، پولیس اہلکار،ٹیچر یونین کے عہدیدار، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جام آفتاب حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کا ہر فرد کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ہر سطح پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غیر مشروط حمایت کی ہے اور ا?ئندہ بھی جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا بھارتی تسلط سے کشمیر کی آزادی تک پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گی. انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جلد آزادی کا سورج طلوع ہوگا اور کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملے گا اور کشمیری اپنی مرضی کا فیصلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر بین الاقوامی سطح پراور انسانی حقوق کی تنظیموں کے ہر پلیٹ فارم پر اجاگر کیا ہے جو پاکستانی سفارتکاری کی ایک بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بھارت کو بے نقاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا?ج پاکستان کا ہر فرد کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کررہا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

9 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

10 months ago