Categories: NewsUrdu News

یوم پاکستان کے موقع پرڈ ی سی آفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مارچ2018ء) مظفرگڑھ میں یوم پاکستان کے سلسلے میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے سبزہ زار میں منعقد کی گئی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو، چیئرمین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ، ڈی پی او ملک اویس احمد ، پاک فوج کے کیپٹن عدیل، اے ڈی سی جی ظہور حسین بھٹہ کے ہمراہ پرچم کشائی کی، پنجاب پولیس اور ریسکیو1122کے دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی ، قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے گئے ، سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے اس میں کوئی چھوٹابڑا نہیں اس چھوٹے اور بڑے کی تفریق سے نکل کر ہم نے اس ملک کو سنوارنا ہے ،جب ہم اس ملک کو سنوار لیں گے تو ہم سب بڑے ہیںاور اگر اللہ نہ کرے ہم اس کو سنوار نہ سکے تو ہم سب چھوٹے ہونگے، انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی کیلئے افسران، اہلکاراور وطن کے ہر فرد کو محنت اور لگن سے کام کرنا ہوگا، اپنے وسائل میں رہتے ہوئے اس ملک کی خدمت کرنا ہے اور اس کو پرامن اور خوبصورت بنانا ہے ،ممبر صوبائی اسمبلی حماد نواز ٹیپو نے کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے اور ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ جس نظریے اور جذبے کے تحت ہمارے آبائو اجداد نے یہ ملک بنایا تھا اسی جذبے کے تحت ہم نے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس خطے کو جنت نظیر بنانا ہے ، اس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل سردار عمر خان گوپانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم سب کو لسانی، علاقائی ، مذہبی اور فرقہ واریت سے نکل کر اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہے اور دشمن کی چال کو ناکام بنانا ہے اور ایک دوسرے کے لئے آسانیاں پیدا کرنا ہیں اور ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،تقریب کے اختتام پر مولانا عبدالمعبود آزاد نے ملک کی ترقی اور امت مسلمہ کے اتحاد اور اتفاق کیلئے دعا کرائی۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago