مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 ستمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے کہا ہے یوریا کھاد کو حکومت کے مقرر کردہ نرخوں سے زیادہ پر فروخت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، تمام کھاد ڈیلر ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور حکومت کے ڈیجیٹل گرداوری سسٹم کے تحت یوریا کھاد کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔یہ بات انہوں نے کھاد ڈیلرز کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے مختلف علاقوں سے کھادوں کی اوورچارجنگ کی شکایات موصول ہورہی ہیں، کھادوں کی مصنوعی قلت، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسا کرنے پر سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی ترسیل کے نظام کو بہتر بنایا جائے تاکہ کسی کاشتکار کوکھاد کی دستیابی پر کوئی شکایت نہ ہو۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…