Categories: NewsUrdu News

یمن میں پھنسے پاکستانیوں میں کوٹ ادو کے تین خاندانوں کے 35افراد شامل

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔03 اپریل۔2015ء) یمن میں پھنسے پاکستانیوں میں کوٹ ادو کے تین خاندانون کے 35افراد بھی شامل ،کوٹ ادو کے محصور خاندان یمن میں خانہ جنگی کی وجہ سے غذائی قلت کا شکار ،محصور افراد کے رشتہ داروں کا حکومت پاکستان سے یمن میں پھنسے افراد کو واپس لانے کے لیے فور ی انتظامات کرنے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے رہائشی اشرف اور شبیر اپنے خاندانوں کے افراد کے ہمراہ یمن میں رہائش پذیر ہیں جہاں خانہ جنگی کی وجہ سے کوٹ ادو سے تلعق رکھنے والے 35افراد ایک انگلش سکول میں محصور ہیں جہاں انہیں غذائی قلت کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔جبکہ محصور افراد میں محمد آصف،نبیلہ پروین ،محمدین ،اشرف حسین ،ذیشان ،اشرف حسین ،شبیر احمد، ثوبیہ ،شفیق ،عمران ،شکیل ،محمد اشرف اور دیگر شامل ہیں ۔جو اس وقت انتہائی پریشانی کے عالم میں یمن میں محصور ہیں اور اسوقت یمن کے شہر مکلہ میں جاری جنگ کی وجہ سے خوف زدہ ہیں جبکہ ان افراد کا کہنا ہے کہ انکے ساتھ پاکستانی سفارتخانہ کا بھی کوئی رابطہ نہ ہے ۔جبکہ کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے محصور افراد کے رشتے داروں محمد اقبال وغیرہ نے بتایا کہ انکے بھائی اور دیگر رشتہ داریمن میں پھنسے ہوئے ہیں جنکی زندگیوں کو خطرہ لا حق ہے۔انکے فوری نکالنے کے لیے پاکستانی حکومت انتظامات کریں ۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

مظفرگڑھ میں 11 گھنٹے موسلادھار بارش سے گلیاں سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل،متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) مظفرگڑھ میں 11 گھنٹوں کی موسلادھار بارش سے…

1 month ago

ریلیف کیمپس والے اسکولوں کی چھٹیوں میں توسیع،نوٹیفیکیشن جاری

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 08 ستمبر2025ء) ریلیف کیمپس والے اسکولز کی چھٹیوں میں توسیع…

1 month ago

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 months ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

3 months ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

5 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

2 years ago