News

یرقان ایک جان لیوا مگر قابل علاج مرض ہے، ایگزیکٹیو آفیسر صحت مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جولائی2022ء) ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا ہے یرقان ایک جان لیوا مگر قابل علاج مرض ہے، ویکسی نیشن، احتیاط اور بروقت تشخیص سے بیماری کی پیچیدگیوں سے تحفظ ممکن ہے، حکومت ہیپاٹائٹس کے تدراک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔یہ بات انہوں نے ہیپاٹائٹس سے متعلق منعقدہ ایک سیمینار میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر ڈاکٹرضیا انجم اور ڈاکٹر کاظم خان ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسرنے اپنے اپنے خطاب میں بتایا کہ دنیا میں ہر تیس سیکنڈ میں ہیپاٹائٹس سے ایک موت واقع ہوتی ہے ان اعدادو شمار سے اس مرض کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم سب پر لازم ہے کہ یرقان کے پھیلاؤ کے اسباب اور سدباب سے عوام الناس کو آگاہ کیا جائے۔

قبل ازیں ڈاکٹر زین اقبال کنسلٹنٹ فزیش نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یرقان کے علاج میں کوتاہی یا لاپرواہی سے جگر کا کینسر ہو سکتا ہے انہوں نے کہا بڑوں میں آلودہ سرنج، قینچی، استرا کے بار بار استعمال جبکہ بچوں میں کان چھدوانے جیسے عوامل اس مرض کے پھیلاو کا ذریعہ ہیں ویکسین سے بہت حد تک بچاو ممکن ہے۔

ڈاکٹر رفیق بھٹی ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے بتایا کہ گذشتہ سال 5089 افراد میں یہ مرض پایا گیاتھا جبکہ امسال اب تک 3633 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن کا علاج حکومت کی جانب سے مفت کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر امیر بخش اور ڈاکٹر طارق نے شرکاء کو بتایا کہ اس مرض سے بچاؤ کیلئے ضروری ہے کہ ماں اور بچے کو شیڈول کے مطابق ویکسین لگوائیں۔ سیمنارمیں معززین شہر سماجی تنظیموں صحافی اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago