Categories: NewsUrdu News

ہیروں کا ہار، نئے دعوے دار

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔25جون2015ء)ترکی کے وزیراعظم کی اہلیہ کا ہیروں کا ہار جو وزارتِ داخلہ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے درمیان تنازعے کا مرکز بنا ہوا تھا، اب اس کے ’نئے دعوے دار‘ سامنے آگئے ہیں۔ محمود کوٹ اور بڈھ کے علاقوں کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اس ہار کا تعلق ان کے ساتھ ہے، اور اس کی حیثیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق انہیں ہونا چاہیے۔یاد رہے کہ ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوگان (جو 2010ء میں ترکی کے صدر تھے)اور ان کی بیٹی سمیہ نے 13 اکتوبر 2010ء کو اس وقت کے وزیراعظم گیلانی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ساتھ محمود کوٹ کا دورہ کیا تھا۔ ایک عوامی تقریب میں سیلاب سے متاثرہ سینکڑوں افراد نے شرکت کی تھی، جس کے دوران اردوگان کی بیٹی نے اپنی والدہ کی طرف سے یہ ہار سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے دیا تھا۔یوسف رضا گیلانی نے ترکش خاندان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ہار سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی کچھ خواتین کو ان کی شادی کے تحفے کے طور پر دیا جائے گا۔ اپنی تقریر کے دوران رجب طیب اردوگان نے مظفر گڑھ کے لیے ایک ماڈل ولیج، ماڈل ہسپتال اور ایک ماڈل اسکول کے قیام کا وعدہ کیا تھا۔ یونین کونسل کے سابق ناظم نثار عالمانی کہتے ہیں کہ ’’ترکی کی معزز شخصیت کے تمام وعدے پورے کردیے گئے تھے، لیکن ہم نے ہیروں کا ہار نہیں دیکھا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ گیلانی کو اس ہار کی نیلامی کی رقم محمود کوٹ اور بڈھ کے علاقوں پر خرچ کرنی چاہیے تھی، اس لیے کہ اس ہار کے عطیے کا اعلان محمود کوٹ میں کیا گیا تھا۔ پیپلزپارٹی کے ایک زبردست حامی سکندر گیلانی کہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی نے محمود کوٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں کی بحالی کے لیے بھاری مقدار میں فنڈز خرچ کیے تھے۔ انہوں نے کہا ’’گیلانی نے ریئل اسٹیٹ کے ٹائیکون ملک ریاض کو بے نظیر بستی کی تعمیر پر آمادہ کیا تھا، یہ محمود کوٹ کے ایک نزدیکی قصبے سن وان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے ایک ماڈل ولیج تھا۔وہ دیگر بہت سے دیگر عطیہ کنندگان کو بھی اس علاقے کی ترقی کے لیے محمود کوٹ لائے تھے۔‘‘ سکندر گیلانی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا ارادہ تھا کہ ہیروں کا وہ ہار ترکی کے صدر کی اہلیہ کو گزشتہ سال ان کے متوقع دورے کے موقع پر واپس کردیں گے۔ ترکی کے صدر کا دورہ آخری گھنٹوں میں ملتوی ہوگیا تھا۔ ترکی کے صدر نے مظفرآباد میں طیب اردوگان ہسپتال کا افتتاح کرنا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ گیلانی وزارتِ داخلہ کو دینے کے بجائے ہیروں کا وہ ہار ترکی کے سفارتخانے کو واپس کردیں۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago