News

ہول سیل مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عوام کو ضرور پہنچنا چاہیے ، ڈی سی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ 01 مارچ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 مارچ2023ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ جن اشیاء خوردونوش کی قیمتیں منڈیوں میں کم ہوئی ہیں ان کی اوپن مارکیٹ میں کم نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے،سبزی منڈی میں آنے والی اجناس کو مانیٹر کیا جائے۔یہ بات انہوں نے اشیاء خوردونوش کی سپلائی چین کے سلسلے میں متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ چکن کی خوراک کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے اس لیے چکن کی قیمتیں بھی کم کی جائی،اگر کوئی پرانے نرخوں پر چکن فروخت کر رہا ہے اس کے خلاف کارروائی کریں اور جو مناسب قیمت پر فروخت کر رہا ہے اس کی حوصلہ افزائی کی جائے اور اس کے مزید سٹال لگوائے جائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے افسران کو ہدایت کی کہ فلورملوں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں،ان کی مختلف شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی کہ کھاد کی سرکاری قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور اس کی مکمل نگرانی کریں۔ڈی او انڈسٹری کو ہدایت کی کہ شوگر ملوں سے کاشتکاروں کی فہرست لی جائے اور ان کی رقم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ تمام افسران فیلڈ میں کام کریں تو بہت سے معاملات درست ہوسکتے ہیں۔اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی سے نجیب فیض، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر محمد طارق، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

مظفرگڑھ،تیز بارش کی وجہ سے دوکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اور دو بچوں سمیت 6 افراد زخمی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔  اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…

3 days ago

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات

نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…

1 week ago

عابد رانا ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز واپڈا تعینات – مظفرگڑھ کا سپوت قومی سطح پر سرخرو

اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…

3 months ago

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

1 year ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

1 year ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

1 year ago