مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 اگست2017ء)ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات مصباح الحق لودھی نے کہا ہے کہ ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریوں کا فضلہ نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے بلکہ یرقان سمیت دیگر امراض کے پھیلنے کا سبب بھی بنتا ہے یہ بات انہوں نے چوک سرور شہید میں تحصیل کوٹ ادو کے ڈاکٹروں اور لیبارٹریوں کے نمائندگان سے ماحولیاتی آلودگی اور ہماری ذمہ داری کے موضوع پر ایک سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ ہیلتھ قوانین 2014میں ایک ڈاکٹر سے لے کر ایک خاکروب تک کی ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے ، انسانی جانوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کیلئے قوانین پر عمل کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ، ہسپتالوں ، کلینکس اور لیبارٹریوں کا فضلہ مناسب طریقہ سے تلف کرنا ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت دیگر سٹاف کی ذمہ داری ہے اور وہ اس کا قانونی طور پر پابند ہے ، اگر اس کو مناسب طریقہ سے تلف نہیں کیا جائے گا تو یہ دوسرے صحت مند انسانوں کی صحت کیلئے نقصان دہ ہے، کھلے میں یا سٹرکوں کے کنارے یہ فضلہ پھینک دیا جاتا ہے جہاں سے یہ ہوا او رپانی کے ذریعے ماحول کو آلودہ کرتا ہے اور بیماریوں کا موجب بنتا ہے ، انہوںنے مزید بتایا کہ اگر استعمال شدہ سرنج ، یورن بیگ اور ڈرپ کو فوری طور پر کاٹ دینا چاہیے تاکہ یہ دوبارہ استعمال نہ ہوسکے، انہوںنے کہا کہ آج کے اس سیمینار کا مقصد ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو یہ آگاہی دینا ہے کہ ہیلتھ قوانین پر عمل کیا جاجے تاکہ ایک صحت معاشرے کی تکمیل ہوسکے، اس موقع پر ڈپٹی ہیلتھ آفیسر طاروق جمشید نے کہا کہ صاف ستھرا ماحول صحت کا بنیادی جزو ہے اگر ماحول صا ف ہوگا تو صحت بھی اچھی ہوگی، ماحول کو صاف بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفس کے نمائندے محمد ندیم قریشی نے کہا کہ مہذب معاشرے کی تشکیل اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو ان کے مسائل کے بارے میں نہ صرف آگاہی دی جائے بلکہ مسائل کے حل کیلئے ان کی آراء کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مسائل کا بہتر انداز میں حل نکالا جا سکے، انہوں نے کہا کہ وہ ابلاغ جو معاشرے کی بہبود و ترقی کیلئے کی جائے اثر رکھتی ہے اور اس سے بہتر نتائج حاصل ہوتے ہیں، اس موقع پر ڈاکٹر جاوید اسلم، فہیم شاہ، ڈاکٹر خادم حسین نے اپنے اپنے خطاب میں کہا کہ آج سیمینار میں جو معلومات فراہم کی گئیں وہ نہایت مفید ہیں، اس پر عمل کر کے ماحول کو آلودگی سے پاک بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور ہسپتالوں، کلینکس اور لیبارٹریوں کا فضلہ مناسب طریقہ سے تلف کیا جائے گا۔سیمینار میں ڈاکٹرذیشان نوید، ڈاکٹر سیف اللہ ملک، ڈاکٹر غلام فریدسیال، ڈاکٹر اقبال بلوچ سمیت لیب ایسوسی ایشن کے نمائندگان ، انسپکٹر ماحولیات واجد محمود اور فیاض احمد نے شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…