مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو عطاء الحق نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ہر جمعہ کے روز باقاعدگی سے کھلی کچہری لگائی جارہی ہے، جس کا مقصد عوام کو فوری انصاف ان کے دہلیز پر پہنچانا ہے، کھلی کچہری میں ضلع کے دور دراز کے دیہی علاقوں سے سائلین اپنے مسائل لے کر آتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے ان کے حل کیلئے فوری اقدامات کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے ضلع کونسل میں کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل سننے کے دوران کہی، انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کے ضلعی سربراہان کھلی کچہری میں اپنی حاضری کو یقینی بناتے ہیں تاکہ سائل کے درخواست پر فوری کاروائی کو یقینی بنایا جائے، میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن اور واجبات کی عدم ادائیگیوں کی درخواست پر اے ڈی سی ریونیو عطاء الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت سے ملنے والی گرانٹ سے ترجیح بنیادوں پر تمام پینشنرز کے واجبات ادا کئے جائیں، جس پر چیف آفیسر بلدیہ مظفرگڑھ ذوہیب حمید نے بتایا کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ سے ملنے والی گرانٹ کی رقم بلدیہ کو موصول ہوچکی ہے، تمام پینشنرز کے واجبات ترجیح بنیادوں پر ادا کردئیے جائیں گے،کھلی کچہری میں محکمہ ریونیو سے متعلقہ درخواستیں بھی دی گئیں جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عطائ الحق نے فوری کاروائی کے احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…
مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…