Categories: NewsUrdu News

ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین سیاست کے قابل نہیں ،امیرحیدرہوتی

الپوری۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 مارچ2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدروسابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ قومی سیاست کیلئے نقصان دہ ہے ، ہارس ٹریڈنگ میں ملوث اراکین سیاست کے قابل نہیں ،سینٹ میں جاگیردار اور سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیاگیا جبکہ نظریاتی سیاست دانوں کو یکسر انداز کیا جس کی شدید مذمت کرتے ہیں،پارلیمنٹ سب سے مقدس ادارہ ہے سیاسی پارٹیوں کو ان کا تقدس پامال نہیں کرنا چاہئی- سیاست دانوں کو اپنے فیصلے سیاسی میدانوں کرنے چاہئے سیاسی فیصلے عدالتوں میں جانے سے سیاست دانوں کی تزلیل ہوتا ہے ایسے واقعات پر سیاست دانوں کو سرے سے سوچنا ہوگا -متحدہ مجلس عمل کی بحالی نظر نہیں آرہی ہے اگر ایم ایم اے بحال ہوتی تو سینٹ انتخابات میں خاطر خواہ نتائج سامنے آتی- تحریک انصاف کی صوبائی حکومت انتشار اور شدید مالی بحران کا شکار ہے آئے روز سرکاری ملازمین کا اپنے حقوق کیلئے احتجاج کرنے پر ممجبورہیں،عوامی نیشنل پارٹی کے دورے حکومت میں سرکاری ملازمین کے جائز حقوق احتجاجوں سے پہلے حل ہوتے، صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہی- عو امی نیشنل پارٹی کے جھنڈے تلے پختون متحد ہو نا پڑے گا۔وہ بدھ کے روز چکیسر شانگلہ میں پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری الطاف حسین خان ایڈوکیٹ کے حجرے میں پارٹی رہنمائوں ،ورکروں کے جرگہ سے خطاب کررہے تھے ۔میر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ قومی ترقی کیلئے قومی سیاست کی استحکام کی ضرورت ہے ،آج صوبائی حکومت اپنی سیاسی عاقبت نااندیشی کی وجہ سے بحران کا شکار ہے – اگر عوام نے عوامی نیشنل پورٹی کو مینڈیٹ دیا توشانگلہ جیسے پسماندہ علاقوں کو ترقی کے راہ پر گامزن کرکے اس کے تقدیر بدل دیں گے،اے این پی ماضی میں کئے گئے غلطیوں کو نہیں دہرائے گی ، ہمارے دورے حکومت میں مثالی ترقی ہوئی ادھورے رہنے والے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ہر ضلع میں یونیورسٹی کا قیام ۔نئے کالجوں کی تعمیر سمیت تمام ضلعوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق دئے جائیں گے۔۔
Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago