Categories: NewsUrdu News

گیس ری فلنگ کے دوران سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ٬ 4 افراد زخمی٬2کو تشویشناک حالت میںبہاولپور اسپتال منتقل کردیا گیا

مظفرگڑھ ۔(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اکتوبر2016ء) مظفرگڑھ کے علاقے سیت پور میں گیس سلنڈر کی دکان پر گیس ری فلنگ کے دوران دھماکہ٬ 4 افراد آگ میں جھلس کر زخمی ہوگئے٬ جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے٬ جن کو بہاولپور اسپتال منتقل کردیا گیا٬گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دکان اور دکان سے ملحقہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا٬ ریسکیو 1122 علی پور نے آگ پر قابو پا لیا ہی.تفصیل کے مطابق علی پور کے علاقے سیت پور میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول سیت پور کے نزدیک واقع گھریلو گیس سلنڈر کی دکان میں گیس فلنگ کے دوران زور دھماکہ٬ دھماکے کی آواز سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا٬ دھماکے کے نتیجے میں گیس سلنڈر کی دکان اور اس ملحقہ مکان مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے٬ دھماکے کے بعد دکان اور مکان میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دکان مالک خواجہ خضر حیدری کا 14 سالہ بیٹا خواجہ دانش حیدری٬ اور گیس ری فلنگ کرانے آئے ہوئے 2 افراد غلام مرتضٰی بربرا٬ گدا حسین اور راہگیر مبشر سمیت 4 افراد بری طرح جھلس گئے٬ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ گیس فلنگ کے دوران سلنڈر کی لیکج چیک کرنے کے لئے جیسے ہی ماچس کی تیلی جلائی زور دار دھماکہ ہوا اور دکان اور مکان زمین بوس ہو گئے اور آگ بھڑک اٹھی٬۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 علی پور نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر٬زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور آگ پر قابو پا لیا٬ آگ میں جھلس کر زخمی ہونے والے 2 افراد کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

12 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

12 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

12 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago