Categories: NewsUrdu News

گھر والوں کے کمرے میں آنے کی وجہ سے محبوبہ نے عاشق کوصندوق میں چھپا دیا جس سے وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔14 اکتوبر 2019ء) مظفرگڑھ میں محبوبہ سے اس کے گھر ملنے والے عاشق کی موت واقع ہو گئی۔ گھر والوں کے کمرے میں آنے کی وجہ سے محبوبہ نے عاشق کوصندوق میں چھپا دیا جس سے وہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق رانی نامی خاتون کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی۔رانی کے دیور اور سسر صبح سویرے مزدوری پر چلے جایا کرتے تھے اور پورا گھر گھر اکیلا ہو جاتا کرتا تھا۔رانی کے شوہر کی نوکری کراچی میں لگ گئی۔رانی نے کہا کہ وہ کراچی نہیں جانا چاہتی ادھر ہی رہنا چاہتی ہے۔رانی کے شوہر کو کراچی گئے ہوئے کچھ روز ہی گزرے تھے کہ اسے اپنے کزن کا فون آیا،دونوں کے درمیان شادی سے قبل دوستی تھی تاہم لڑکی کے شوہر کے کراچی جانے کے بعد دونوں کی دوستی بڑھ گئی۔

دونوں نے چھپ چھپ کر ملنا شروع کر دیا،رانی کے دیور نے شک ہونے کی بنا پر اپنی بھابھی کی نگرانی شروع کر دی اور والد کو آگاہ کیا کہ بھابھی اپنے کزن سے بات کرتی ہے،دونوں شادی سے پہلےمحبت کرتے تھے لیکن دونوں کی شادی نہ ہو سکی۔

رانی کا کزن اس سے مسلسل ملنے پر اصرار کر رہا تھا۔یوں ایک دن وہ رانی سے ملنے گھر پہنچ گیا۔عاشق کو کمرے میں بلانے کے بعد جب رانی نے دروازہ بند کرنے کی کوشش کی تو کھڑی نیچھے گر گئی۔آواز برابر والے کمرے میں گئی تو دیور نے آواز لگائی۔رانی نے ڈر کے مارے عاشق کو صندق میں چھپا دیا۔رانی نے صدوق کو تالا بھی لگا دیا۔دیور اور سسر واپس بہو کے کمرے میں آئے تو انہیں صدوق میں کسی کی موجودگی کا شبہ ہوا۔تاہم انہوں نے رانی کے عاشق کو صدوق میں ہی رہنے دیا جس کے بعد وہ دم گھنٹے سے جاں بحق ہو گیا۔خیال رہے کہ یہ افسوسناک واقعہ مظفر گڑھ میں قریبا دو سال قبل پیش آیا تھا جس کے بعد رانی نامی لڑکی اور اس کے دیور اور سسر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago