مظفرگڑھ ۔01نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 نومبر2016ء)ڈی او زراعت مہر عا بد حسین نے کہا ہے کہ گندم کی اچھی پیداوار حاصل کرنے کیلئے گندم کی کاشت کا موزوں ترین وقت یکم تا20نومبر ہے ٬ اس کے بعد کاشت کی گئی گندم کی پیداوار میں بتدریج کمی آنا شروع ہوجاتی ہے ٬ انہوں نے کہا ہے کہ 20نومبر تک گندم کی کاشت کیلئے شرح بیج50کلو گرام فی ایکٹر رکھیں ٬ جبکہ 21نومبر تا 15دسمبر تک کاشت کیلئے شرح بیج 60کلو گرام فی ایکٹر رکھیں٬ انہوں نے کہا کہ گندم کی مختلف بیماریوں میں کانگیاری٬ کرنال٬ بنٹ اور اکھیڑا وغیرہ کے تدارک کیلئے بیج کو کاشت سے پہلے مقامی زرعی ماہرین سے مشورہ کرکے زہر لگائیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کاشتکار موسم گرم کی اگیتی سبزیاں اگانے کیلئے محکمہ زراعت کی سفارش کردہ ٹنل ٹیکنالوجی کی عملی تربیت حاصل کریں٬ اس مقصد کیلئے محکمہ زراعت (توسیع )یا فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے عملہ سے رابطہ کریں اور سبزیوں کی اگیتی اور زیادہ پیداور لے کر اپنی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کریں٬ انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹنل میں کریلہ ٬ کھیرا اور گھیاکدوکی براہ راست کاشت 25نومبر تک کی جاسکتی ہے۔
مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ اے پی پی۔ 25 جولائی2025ء) موسلادھار تیز بارش کی وجہ سے…
نورالعین قریشی گجرات کی پہلی خاتون ڈی سی گجرات تعینات ہوئی ہیں ..انکی پہلی پوسٹنگ…
اسلام آباد: واپڈا نے سینئر افسر اور کہنہ مشق کمیونیکیشن ایکسپرٹ جناب عابد رانا کو…
ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…
ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…
The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…