Categories: NewsUrdu News

گندم کی پٹڑیوں پر کاشت سے پانی کی 40%تک بچت ،کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت سے پیداوار میں خاطرخوہ اضافہ ہوتا ہے،مہر عابد حسین،

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔20مارچ۔2015ء ) گندم کی پٹڑیوں پر کاشت سے پانی کی 40%تک بچت جبکہ کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت سے وقت کی بچت اور پیداوار میں خاطرخوہ اضافہ ہوتا ہے۔بڑھتی ہوئی آبادی کیلئے خوراک کی ضرورت کو پورا کرنے کیلئے وسائل کا با کفایت استعمال وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ فوڈ سکیورٹی کیلئے گندم کی پیداوار میں اضافہ اورپانی کے کم ہوتے وسائل کو مد نظر رکھ کر حکمت عملی مرتب کرنے اور کاشتکاروں کو متعلقہ ٹیکنالوجی اپنانا ہو گی۔ان خیالات کا اظہارمہر عابد حسین ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) مظفر گڑھ نے تحصیل علی پور میں گندم کی پٹڑیوں اورکھڑی کپاس میں گندم کی کاشت کی ٹیکنالوجی سے کاشتکاروں کو متعارف کرانے کیلئے لگائے گئے نمائشی پلاٹ پر منعقدہ فارمر ڈے کے موقع پر کیا۔اس فارمر ڈے کا اہتمام محکمہ زراعت توسیع تحصیل علی پور کی طرف سے کیا گیا۔فارمر ڈے میں 100سے زائد کاشتکاروں نے شرکت کی۔مہر عابد حسین نے کہا کہکاشتکاروں کو فصلات کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ اور سبز انقلاب کی راہ ہموار کرنے کیلئے کھیتوں میں موجود خفیہ پوٹینشل اور نظر انداز عوامل پربھی توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں فصلات کے اکثر کھیت غیر یکساں زرخیزی کے مسائل سے دوچار ہیں۔جن کی وجہ سے فصلات پودوں کی مختلف نشوونما،قداوراور غیر یکساں بڑھوتری کا شکار نظر آتی ہیں۔ایک ہی کھیت کے مختلف حصوں میں زرخیزی کا بہت بڑا تغیر نظر آتا ہے۔اس بنا پر مختلف پودوں کی خوراک اور پانی کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پودوں کی نباتاتی اور جنسی نشوونما میں بہت زیادہ تغیر وقوع پذیر ہونے کی وجہ سے فصل بہت بڑے مسئلے سے دوچار ہو جاتی ہے۔اسطرح کی کیفیت کاشتکار کی سمجھ سے بالاتر ہو جاتی ہے۔باوجود انتھک محنت اور مشقت کے وہ اپنی فصل کی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ نہیں کر پاتا۔ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت نے کہا کہ مختلف فصلات کی پیداوار کے جمود کو توڑنے کیلئے کاشتکاروں کو اپنے کھیت کی زرخیزی کو یکساں بنانا ہو گا۔اس مقصد کیلئے لیزر لیولر سے زمین کی ہمواری،زمین کی سخت تہہ کو توڑنے کیلئے دو تین سال بعد کھیت میں گہرا ہل چلانا،دیسی گوبر کا استعمال اور کھیتوں میں موجود شور کے ٹکڑوں کی گندھک کے تیزاب (سلفیورک ایسڈ) سے اصلاح انتہائی ضروری ہے۔آخر میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ محکمہ زراعت اور کاشتکاروں کے درمیان روابط میں مزید استحکام آئے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ زراعت بھی کاشتکاروں تک جدید پیداواری کی ٹیکنالوجی کی منتقلی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔مہر عابد حسین نے کہا کاشتکاروں کی جدید سائنسی طریقوں سے فصلات کی کاشت سے نہ صرف فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا۔بلکہ کاشتکاروں اور ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر کاشتکاروں نے محکمہ زراعت توسیع کی سرگرمیوں اور کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے محکمہ کی طرف سے گندم کی پٹڑیوں پر کاشت اور کھڑی کپاس میں گندم کی کاشت کی نئی ٹیکنالوجی کی تعریف کی اور اس بات کا تائد کی کہ یہ ٹیکنالوجی ان کے مفاد کیلئے نہائت اہمئت کی حامل ہے۔ وہ اسے اپنا کر نہ صرف کپاس کی وجہ سے گندم کاشت میں تاخیر اور سیم و تھور کی صورت میں کم پیداوار کے مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔ بلکہ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کی طرف گامزن ہوں گے۔

Sajid Bukhari

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

9 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

9 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

9 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago