News

گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزں کے خلاف ایف آئی آر درج ہونگی ،ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ مہنگی اشیاء خوردونوش بیچنے والوں کے خلاف ایکشن تیز کیا جائے،زیادہ سے زیادہ دکانوں کی پڑتال کی جائے،پرائس لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ یہ بات انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کو چیک کریں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آٹا سیل پوائنٹس پر زیادہ تعداد میں عملہ تعینات کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جرمانہ وصول کیے جانے کے 3 دن کے اندر اندرموبائل آئی ڈی کے ذریعے جمع کرائیں۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی قیمت پنجاب ایپ موجود ہے جہاں شہری اوور چارجنگ اور ریٹ لسٹ ظاہر نہ کرنے کے حوالے سے اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

شکایات موصول ہونے پر اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں سے متعلقہ شکایات پرفوری ایکشن لیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ پھل اور سبزی منڈیوں میں سپلائی اور نیلامی کے طریقے کار کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر من و عن عمل کیا جائے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں ماہ کے دوران 25 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 1358 دکانوں کو چیک کیا،خلاف ورزی پر 2 لاکھ 96 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا گیا،12 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر مرتضیٰ،اسسٹنٹ کمشنر مظفرگڑھ مبین احسن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عبدالرزاق سمیت دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago