News

کھیل کے میدانوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن پر کام شروع کر دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھیل کے میدانوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ انعم حفیظ اور دیگر حکام کے ہمراہ محمودکوٹ پر زیر تعمیر فیملی پارک اور سپورٹس گرائونڈ کا معائنہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا محمودکوٹ روڈ پر فیملی پارک اور سپورٹس گراؤنڈ کی تعمیر کے لیے ٹینڈرز جاری کردیئے گئے ہیں اور منصوبے کو حتمی شکل دینے کے لیے انہوں نے جگہ کا معائنہ کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے بتایا کہ فیملی پارک اور سپورٹس گراؤنڈ منصوبے پر 10 دن کے اندر کام شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے بتایا کہ ضلع بھر میں تمام گراؤنڈز کو موجودہ دور کی تمام سہولیات سے آراستہ کر دیا جائے گا تاکہ مظفرگڑھ کی عوام کو کھیلوں اور سیر و تفریح کے لیے بہتر سہولیات میسر آئیں۔ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے مزید بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ کی باقی دو تحصیلوں علی پور اور جتوئی میں بھی کھیلوں کے میدانوں کی اپ گریڈیشن اور بحالی کی جا رہی ہے اور وہ خود کھیل کے میدانوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

11 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

11 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

11 months ago

سڑک کنارے نامعلوم شخص کی لاش ملی،گولیاں مارکرقتل کیا گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 05 ستمبر2023ء) سڑک کنارے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی…

1 year ago

مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار کی فائر نگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 04 ستمبر2023ء) مظفرگڑھ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کر…

1 year ago

پٹرولنگ پولیس مظفرگڑہ کی قانون شکن عناصر کے خلاف زبردست کارروائیاں ، لاکھوں روپے جرمانہ

مظفرگڑہ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 ستمبر2023ء) پٹرولنگ پولیس مظفر گڑہ کی قانون شکن افراد کے…

1 year ago